اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چودھری نثار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
گزشتہ چند ماہ میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔