گیس بحران، ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک بھر میں گیس بحران اور گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی نے شہریوں کو عذاب سے دوچار کر رکھا ہے۔ گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور لوگوں کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

لکڑی اور کوئلے کے استعمال سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ معاشرہ نصف صدی پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔