کراچی، گیس پریشر کم، گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن

Gas Pressure

Gas Pressure

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ لیاری کھارادر، صدر، گارڈن، سولجر بازار اور گرومندر کے علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور لوگوں کیلئے کھانا پکانا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔

ملیر، گڈاپ، بن قاسم، شاہ لطیف، لانڈھی، قائد آباد، گلشن معمار اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔