پشاور (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ پول کرنے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت نے دھاندلی کا امکان ختم کرنے اور شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کی درخواست کی تھی۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر آج صبح وولیج کونسل بدھائی، وارڈ وڈپگہ اور سر بلند پورہ پشاور میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹ پول کر نے کا مظاہرہ شروع ہوا۔
جس کا مقصد بلدیاتی انتخابات سے پہلے اس سسٹم کو چیک کرنا ہے، کہ یہ ممکنہ طور پر غلط اور بوگس ووٹنگ کی روک تھام میں کتنا موثر ہے۔ پولنگ کے انتظامات صوبائی الیکشن کمیشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔