اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10 ہزار ملازمین کی تنخواہ منجمد کر دی

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) دنیا بھر میں جاری معاشی بحران کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10 ہزار ملازمین کی تنخواہ منجمد کر نے کا حکم دے دیا۔

جنرل اسمبلی کے نئے احکامات کے مطابق نیویارک میں قائم ہیڈ کوارٹرز سے دو سو اکیس ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جبکہ سال دو ہزار چودہ سے دو ہزار پندرہ کے بجٹ میں ساڑھے 5 ارب ڈالر کمی کی جائے گی تاہم دنیا بھر میں جاری اقوام متحدہ کے امن مشنز کے بجٹ میں کٹوتی نہیں کی جائے گی،بجٹ اصلاحات کی وجہ دنیا کے کئی ممالک میں جاری معاشی بحران ہے۔