کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ون آن ون ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چودھری نثار سے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، وفد کے ارکان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر صغیر احمد، بابر غوری اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بات چیت کی گئی۔