کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بلاول ہاس کے اطراف رکاوٹوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ انتظامیہ نے ایک طرف کی سڑک کھلوا دی۔
تحریک انصاف نے دوسری طرف کی سڑک کھلوانے کے لیے دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔
بلاول ہاس کے اطراف رکھی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے احتجاج کیا تو انتظامیہ نے عدالتی فیصلہ آنے کے ایک سو پچھہتر دن بعد ایک طرف کی ٹریفک کھول دی۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے جواب میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں طرف سے شدید نعرے بازی شروع ہو گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ ان کے دبا پر ایک سڑک کھول دی گئی۔ کل دوسری سڑک بھی کھلوائیں گے پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا ہے کہ بلاول ہاس شہید بی بی کا گھر ہے یہاں سیاست برداشت نہیں کریں گے۔
ڈی سی ساتھ مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر ایک سڑک کھول دی۔ دوسری طرف کی سڑک کھولنے کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔
تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں بڑھتی تلخی کو کم کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کرتی رہی۔