گجرات کی خبریں 28/12/2013
Posted on December 29, 2013 By Geo Urdu گجرات
جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں انتظامات شروع
گجرات (جی پی آئی) جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں انتظامات شروع ہو گئے، جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات کے سلسلہ میں اکابرین جماعت اہلسنت کا ایک اہم اجلاس صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے جماعت اہلسنت کے اکابرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ماہ ربیع الائول میں مختلف مقامات پر عظیم الشان محافل نعت منعقد ہونگی اور جماعت اہلسنت کے اکابرین ان محافل میں بھرپور شرکت کرینگے، جبکہ 12ربیع الائول کو مرکزی جلوس جامع مسجد شہنشاہ ولایت سے برآمد ہو گا، جس میں تمام جلوس شامل ہو جائینگے، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی ۖ کو بھرپور طریقہ سے منایا جائیگا، اور اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو ختمی شکل دی جا رہی ہے ، اور جلوس کے انتظامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، مرکزی جلوس میں شامل تمام جلوس و شرکاء نظم و ضبط کا مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات میں تمام مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اجلاس میں شریک صاحبزادہ نور محمد جاوید، صاحبزادہ محمد فاروق نقشبندی ، صاحبزادہ محمد عنصر محمود انجم، فاروق احمد انصاری، محمد نواز شاہد غفاری، ڈاکٹر اعجاز رسول چوراہی، ماسٹر محمد انور، ناصر محمود نقشبندی، سید جماعت علی شاہ، محمد خاور افضل، محمد لیاقت منیر قادری، قاری عظمت اللہ حبیبی نقشبندی، حافظ شاہد حنیف، حافظ محمد وقار ایوب بٹ، قاری عثمان علی، قاری حسنات احمد، محمد اشرف نقشبندی، علامہ ارشد نقشبندی، شیخ عرفان پرویز، عمر شریف قادری، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے اکابرین نے صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
———————–
———————-
عظیم مذہبی تنظیم لبیک یا رسول اللہ ۖ کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی مختلف محافل نعت منعقد ہونگی
گجرات (جی پی آئی) عظیم مذہبی تنظیم لبیک یا رسول اللہ ۖ کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی مختلف محافل نعت منعقد ہونگی، جن میں علمائے کرام ، ثناء خوانِ رسول شرکت کرینگے، پہلی محفل 7جنوری کو انجم خدام ِ صوفیاء اور GPI کے تعاون سے جامع شہنشاہ ولایت میں منعقد ہو گی ، جبکہ دوسری محفل 8 جنوری کو جامع مسجد لبیک یا رسول اللہ ۖ انجم کالونی میں منعقد ہو گی جبکہ دیگر محافل کا شیڈول صدر لبیک یا رسول اللہ ۖ عمر شریف قادری جاری کرینگے۔
———————–
———————-
عظیم الشان محفل نعت کرم کے پھول بزم گدائے حبیب محلہ گڑھی احمد آباد میں منعقد
گجرات (جی پی آئی) عظیم الشان محفل نعت کرم کے پھول بزم گدائے حبیب محلہ گڑھی احمد آباد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف نے کی، مہمان خصوصی حاجی عمران ظفر ایم پی اے اور پیر مسعود قادری تھے، یہ محفل زیر سرپرستی مرزا رئوف بیگ و صدر محمد یعقوب خان آف یوسف لائٹ منعقد ہوئی، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ہدیہ نعت شاہد یوسف ہارونی لاہور ، محمد علی سجن فیصل آباد ، اکمل دریائی، عبداللہ حقان ڈار، عمران شاکر نے پیش کیا جبکہ خصوصی پیر سید ولایت حسین شاہ نے کیا علی اصغر تبسم، عمران لاہوریہ ، حاجی زمان ، عنصر محمود ، عاطف محمد ، کاشف، بہادر خان، استاد بھولا، گوگا مووی میکر و دیگر نے شرکت کی۔
———————–
———————-
پاکستان سنی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہی ہے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان سنی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہی ہے، سنی تحریک کے امیدوران قاری محسن رضا قادری نے یونین کونسل 1، مولانا ایاز اختر نعیمی نے قدرت آباد اور کامران قادری نے ڈھکی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
———————–
———————-
دربار سائیں کانواں والی سرکار پر سالانہ ختم مبارک
گجرات (جی پی آئی) دربار سائیں کانواں والی سرکار پر سالانہ ختم مبارک کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت سائیں اختر حسین نے کی، اس موقع پر ممتاز علمائے کرام نے خطاب کیا، جبکہ ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔
———————–
———————-
مہر مشتاق احمد اور حاجی مہر ممتاز احمد آف مدنی پراپرٹی اینڈ مدنی ٹریڈرز کی طرف تین سو مستحق خاندانوں میں چاول
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز مہر برادران، مہر مشتاق احمد اور حاجی مہر ممتاز احمد آف مدنی پراپرٹی اینڈ مدنی ٹریڈرز کی طرف تین سو مستحق خاندانوں میں چاول، چینی اور صابر تقسیم کیا گیا، اس موقع پر انجمن تاجران موتی، غوثیہ بازار گجرات کے جنرل سیکرٹری مہر بلال اجمل شیرانی، پنجاب نعت کونسل کے جنرل سیکرٹری عامر چوہدری، حاجی مہر آصف، کامران احمد مانڈہ، مرزا بابر بیگ، ذیشان اکبر، احمد علی، ظفر عباس، محمد ارشد، علی رضا، امتیاز ہاشمی، فرید یوسف سلیمی، جنید آفریدی، مدثر علی، مبشر علی بھی موجو د تھے۔
———————–
———————-