اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی مان لیں تو دنیا میں تنہا رہ جائیں۔ وہ ایک طرف امریکا سے امداد لیتے ہیں، دوسری طرف دھرنے دیتے ہیں۔
ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اصولی سیاست نہ کرتے تو خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں نون لیگ کی حکومت ہوتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر عمران خان کی مانیں تو دنیا میں تنہا رہ جائیں، سابق امریکی صدر بش کے حمایتی اعظم سواتی اب عمران خان کی انتخابی مہم چلائیں گے اور امریکا سے لڑیں گے۔
پرویز رشید نے کہا کہ اصولی سیاست کا دعوی کرنے والے کپتان پہلے اعظم سواتی کو اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنے کا کہیں۔