امیدواران کا انتخابی فہرستیں مہیا نہ کیئے جانے پر شدید احتجاج

کروڑ لعل عیسن: درخواستیوں کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود امیدواران کا انتخابی فہرستیں مہیا نہ کیئے جانے پر شدید احتجاج ، سینکڑوں امیدواران انتخابی فہرستیں حاصل کرنے کیلئے الیکشن آفس پہنچے جنہیں یہ کہہ کر ٹرخا دیا گیا کہ ووٹر لسٹیں کروڑ پہنچ چکی ہیں وہاں سے لے لیں۔

جب امیدواران ریٹرننگ آفیسر ملک اختر منڈھیرا اور ملک آصف بھڈوال کے پاس پہنچے تو انہوں نے لیہ الیکشن آفس جانے کا مشورہ دیا جس پر امیدواران نے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ کیسا کھیل کھیل رہی ہے کہ درخواستیں جمع کروا دینے کے باوجود ہمیں اپنے اور اپنے ووٹروں کے ووٹ کے بارے میں ابھی تک معموم نہیں ہو سکا۔ نئی حلقہ بندیوں کے باعث وارڈز میں تبدیلی ہوئی ہے جس کے باعث انتخابی مہم چلانے کیلئے ووٹر لسٹوں کی ضرورت ہے تا کہ پتہ چل سکے کہ کس امیدوار کا ووٹر کونسے حلقہ میں موجود ہے۔