انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف کرپشن اسکینڈل کے پیچھے سیاسی مخالفین اور غیر ملکی طاقتیں ہیں۔ ترکی کے صوبے Manisa میں وزیر اعظم طیب اردوان کی حمایت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم کا کہنا تھا۔
کرپشن اسکینڈل نے 3 وزرا کو مستعفی ہونے اور کابینہ میں تبدیلی پر مجبور کیا۔ کرپشن اسکینڈل کی ذمے دار غیر ملکی طاقتیں اور سیاسی مخالفین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طاقتیں ترکی کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں۔
وزیر اعظم نے حکومت مخالفین کی جانب سے استعفے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت انقرہ میں حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔