سبراتھا (جیوڈیسک) لیبیا میں حراست میں لیے گئے چار امریکی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا۔ واشنگٹن میں امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کے سیاحتی شہر سبراتھا sabratha سے گرفتار کئے گئے چار امریکی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل فوجیوں کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے پر امریکی حکام نے ان کی رہائی کے لئے اقدامات شروع کر دئیے تھے، امریکا کا کہنا تھا کہ گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد عبوری حکومت ملک میں منظم اور فوج یا پولیس فورس نہیں بنا سکی ہے۔