کیٹ وِنسلٹ کی سنسنی اور ڈرامہ سے بھر پور فلم “لیبر ڈے”کا ٹریلر جاری

Labor Day

Labor Day

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نامور اداکارہ کیٹ وِ نسلٹ کی نئی سنسنی خیز ڈرامہ فلم” لیبر ڈے” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جیسن رئیٹمین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی معروف امریکی مصنفہ جوئس مینارڈ کے ناول سے ماخوذ ہے۔

پیرا مانٹ پکچرز کے تحت بننے والی یہ فلم ایک ایسی طلاق یافتہ خاتون کے گِرد گھومتی ہے جو معاشرے سے کٹ کر تن تنہا اپنے نو عمر بیٹے کیساتھ زندگی گزار رہی ہوتی ہے کہ اچانک ہی ایک روز دونوں ماں بیٹے کو جیل سے فرار ہونیوالا ایک مجرم اغوا کر لیتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ٹائی ٹینک جیسی بلاک بسٹرہالی وڈ فلم کرنیوالی اداکارہ کیٹ وِنسلٹ نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں جوش برولِن، گیتی لِن اور ٹوبی میگوائر شامل ہیں۔

لیئنی ہالفون، رسل اسمتھ اور جیسن رئیٹمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی سنسنی اور ڈرامے سے بھر پور یہ فلم آئندہ برس 7 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔