وکٹوریا ازارینکا نے سرینا ولیمز کو نمائشی میچ میں شکست دے دی

Victoria

Victoria

بینکاک (جیوڈیسک) عالمی نمبر 2 ٹینس اسٹار وکٹوریا ازارینکا نے سرینا ولیمز کو تھائی لینڈ میں ہونے والے نمائشی میچ میں شکست دے دی۔

ٹینس اسٹار وکٹوریہ Azarenka اور سرینا ولیمز نے تھائی لینڈ کے ایک فیشن شو میں کیٹ واک کرنے کے بعد نمائشی میچ کھیلا جس میں بیلا روسی کھلاڑی وکٹوریا امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز پر بازی لے گئیں۔

دونوں اسٹارز کا اس سال 4 ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے سے سامنا ہوا جن میں سے 2 میچ وکٹوریا اور 2 سرینا ولیمز کے نام رہے۔