کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کھاد بنانے والی فیکٹری فوجی فرٹیلائزر کو گیس کی فراہمی بالآخر مکمل طور پر روک دی۔ فوجی فرٹیلائزر کی گیس اب گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
سوئی سدرن حکام کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کو 45 ملین مکعب فٹ گیس دی جارہی تھی جو اب مکمل طور پر بند کردی گئی ہے، یہ گیس اب کراچی سمیت سندھ کے گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
حکام نے بتایاکہ آج سی این جی اسٹیشن 3 بجے کے بعد بند ہوجائیں گے، سی این جی اسٹیشنوں کی روکی جانے والی گیس بھی گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔