خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ

 PTI, PPP

PTI, PPP

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے، آئندہ دو روز میں مذاکراتی اجلاس کیا جائے گا۔

حکمران جماعت تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر یاسین خلیل کی رہائش گاہ میں آئندہ روز میں پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکراتی اجلاس ہو گا۔

جس میں پیپلزپارٹی کے سید ظاہر شاہ اور دیگر پارٹی کے ارکان شریک ہوں گے، جماعت اسلامی کے قائدین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔