پی آئی اے کی ایک اور بین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کی ایک اور بین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی۔ اسلام آباد سے میلان جانے والے 80 مسافر پیرس میں پھنس گئے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 770 پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 6 بجے اسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی۔

پرواز کو پیرس سے پاکستانی وقت کے مطابق پونے 8 بجے میلان روانہ ہونا تھا۔ طیارے میں خرابی کے باعث میلان جانیوالے 80 مسافرپیرس میں پھنس گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافروں کو 8 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر انتظار کرانے کے بعد ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو آج نجی پرواز سے میلان روانہ کر دیا جائے گا۔