پرویز مشرف نے غداری مقدمے کو انتقامی کارروائی قرار دیدیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ غداری کے خلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، ملک کی طاقتور فوج کی حمایت حاصل ہے۔

ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ غداری کے الزامات پر پوری فوج مضطرب ہے۔ فوج کو ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے اس فیڈ بیک میں ذرا بھی شبہ نہیں کہ فوج اس معاملے پر مکمل طور پر میرے ساتھ ہے۔

پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس کی مشاورت سے اس کیس کے لئے جس طرح ٹربیونل تشکیل دیا گیا اس سے بھی انتقامی کارروائی ظاہر ہوتی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کے لئے خصوصی عدالت میں سماعت یکم جنوری کو ہو گی تاہم سابق صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت پیش ہونے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔