دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے: صدر ممنون

President Mamnoon

President Mamnoon

بھوربن (جیوڈیسک) جنوبی ایشیاء فری میڈیا ایسوسی ایشن کی چھٹی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے صدر ممنوں حسین نے کہا کہ پاکستانی قوم نے اقتصادی اور سرکاری محاذوں پر بے شمار قربانیوں کے باوجود زبردست قوت ارادی کا مظاہرہ کیا ہے۔

حکومت عوام کی خواہشات کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اُس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

ممنون حسین نے کہا کہ حکومت دو محاذوں پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے جن میں توانائی کے بحران پر قابو پانا اور معیشت کی بحالی شامل ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت اظہار رائے اور ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔