کوئٹہ: پولیو ٹیم پر دستی بم حملہ، 2 ورکر اور بچی زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) پستون آباد کے علاقے عثمان آباد مٹھا چوک کے قریب محلہ نورزئی میں پولیو ٹیم بچی کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس سے چار سالہ بچی اور دو پولیو ورکر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔