ممبئی (جیوڈیسک) 80 کی دہائی میں اپنے مختلف انداز اور اداوں سے فلم بینوں کے دل جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی ہدایت کارامول گپتے کی فلم ”ہوا ہوائی ” میں مختصر کردار ادا کریں گی اور ایک گانے میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
جس کی شوٹنگ جنوری سے شروع ہو گی۔ سری دیوی کو سپر ہٹ فلم ”مسٹر انڈیا” کے گانے ”کہتے ہیں مجھ کو ہوا ہوائی” سے لازوال شہرت ملی تھی اور سری دیوی کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کا خیال ہے کہ اسی نام کی فلم میں کام کرنا ان کے لئے خو ش قسمتی کا باعث ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فلمساز بونی کپور سے شادی کے بعد 15 سال تک فلم انڈسٹری سے دور رہنے والی سری دیوی نے گذشتہ سال انگلش و نگلش سے فلمی پر دے پر واپسی کی جس نے انھیں ایک بار پھر صف اول کی نوجوان اداکاراوں کے مدِ مقابل لاکھڑا کیا تھا۔