انڈونیشیا: ٹرک اور پک اپ میں تصادم، 18 افراد ہلاک

Indonesia

Indonesia

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے شہر پرابولنگو میں ٹرک اور مسافر سے بھری پک اپ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ٹرک نے پک اپ کو کچل کر رکھ دیا، پک اپ میں سوار 18 مسافر ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت پک اپ میں 31 مسافر سوار تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے، انڈونیشیا میں خراب ٹریفک نظام کی وجہ سے ٹریف حادثات عام ہو چکے ہیں۔