عامر خان کی دھوم تھری: 3 سو کروڑ کے بعد 4 سو کروڑ کی ریس میں داخل

 Dhoom 3

Dhoom 3

کراچی (جیوڈیسک) عامر خان کی دھوم تھری نے 3 سو کروڑ کامیابی سے عبور کر لیے اور 4 سو کروڑ کی ریس میں داخل ہو گئی۔ دھوم تھری نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی تھی، باکس آفس پر اب بھی دھوم تھری کے چور کا راج ہے۔

8 دنوں میں 3 سو کروڑ تو کماہی چکی ہے، اب نظر ہے 4 سو کروڑ کے کلب پر رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دھوم تھری نے چنئی ایکسپریس اور 3 ایڈیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سو کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم 4 ہزار سینماوں میں 3 مختلف زبانوں میں ریلیز کی گئی تھی۔