مغربی چین، دہشت گردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ، 8 حملہ آور مارے گئے

Police

Police

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مغربی علاقے میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پولیس کی فائرنگ سے آٹھ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

چینی حکام کے مطابق سنکیانگ کے پولیس اسٹیشن پر چاقو اور دھماکا خیز مواد سے لیس افراد نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے آٹھ حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔