سان سیلواڈور (جیوڈیسک) ایل سیلواڈور میں آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی، انتظامیہ نے قریبی علاقے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
ایل سیلواڈور کے دارلحکومت سان سیلواڈور سے ایک سو چالس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع آتش فشاں نے اتوار کے روز اچانک راکھ اگلنا شروع کر دی، سیاہ دھوئیں اور راکھ کے بادلوں نے قریبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
انتظامیہ نے آس پاس کے علاقوں کو خالی کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، علاقے میں ایمر جنسی شلٹرز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔