انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل

Pakistan vs India

Pakistan vs India

دبئی (جیوڈیسک) انڈر نائینٹین ایشیا کپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیموں کا ایشیا کپ دلچسپ ہو گا، گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت کی انڈر نائنٹین ٹیمیں اکتیس دسمبر کو میدان میں اتریں گی۔

گروپ مرحلے میں ابھی تک کے پوائنٹ ٹیبل پر بھارت سر فہرست ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، جونیئر ٹیموں کے ایشیا کپ کا ٹائٹل مقابلہ چار جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔