راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 جاں بحق

 Police

Police

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں امام بارگاہ کے باہر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں کی ایک امام بارگاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر نام معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔