نوڈیرو (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کر کے متحدہ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سابق صدر نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوڈیرو بھٹو ہائوس میں سید قائم علی شاہ نے سابق آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے تحفظات ختم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے تحفظات ختم کرے گی۔
کمیٹی میں نثار کھوڑو، منظور وسان، اویس مظفر و دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی کو فوری طور پر ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے ملاقات کا ٹاسک دیا گیا۔ آصف زرداری نے قانونی ماہرین کے ساتھ مشورے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کے احکامات جاری کئے۔