کوئٹہ: پشتون آباد میں پولیو ٹیم پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد مٹھا چوک کے قریب نامعلوم افراد نے گذشتہ روز انسداد پولیو کی ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جسکے نتیجے میں ایک چار سالہ بچی اور دو پولیو ورکر معمولی زخمی ہوئی تھیں۔

دستی بم حملے کا مقدمہ نمبر پشتون آباد تھانے میں ایس ایچ او طارق محمود کی مدعیت میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔