کانگو: فوج کے ساتھ جھٹرپوں میں 40 باغی ہلاک

Congo Military

Congo Military

کنشاسا (جیوڈیسک) کانگو کی حکومت کے ترجمان لیمبرٹ مینڈے Lambert Mende نے سرکاری ٹی وی سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستّر باغیوں نے کنساشا میں فوجی ہیڈ کوارٹر، سرکاری ٹی وی اور ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا سولہ باغی ہوائی اڈے، آٹھ ریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت میں، جبکہ سولہ فوجی ہیڈ کوارٹرز میں مارے گئے۔

انہوں نے کہا اس کارروائی میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ باغیوں کا تعلق کس جماعت سے ہے۔