پاکستان نے آئی ایم ایف کو سال کی آخری قسط ادا کر دی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں گیارہ کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی۔ جولائی دو ہزار گیارہ سے اب تک آئی ایم ایف کو چھ ارب پینتیس کروڑ ڈالر ادا کئے جا چکے ہیں۔

ادائیگی کے سبب انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر پر دباؤ دیکھا گیا۔ ڈالر چودہ پیسے اضافے سے ایک سو پانچ روپے انہتر پیسے پر بند ہوا۔