آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSCA)کا قیام عمل میں آ گیا
Posted on December 31, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSCA) کا قیام عمل میں آ گیا، گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مالکان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متفقہ طور پر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا، اور ابتدائی طور پر طارق جاوید چوہدری منیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کو صدر، چوہدری محمد تسنیم منیجنگ ڈائریکٹر کائونٹی پبلک سکول کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
جبکہ ان کے ہمراہ محمد شیراز گل منیجنگ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز فاطمہ کیمپس لالہ موسیٰ اور افتخار احمد چیمہ ڈائریکٹر دارارقم سکول پر مشتمل باڈی کا اعلان کیا گیا، جبکہ تنظیمی معاملات کیلئے 40 رکنی مشاورتی بورڈ کا بھی اعلان کیا گیا، بورڈ میں شامل ممبران کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ اجلاس میں ضلع گجرات کے 13 مراکز میں باڈی کی بھی منظوری دی گئی۔
جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ باقی مراکز میں بھی تنظیمیں قائم کی جائیں گی اور 30جنوری تک ضلع بھر میں بھرپور ممبر شپ مہم چلائی جائے گی کائونٹی سکول جی ٹی روڈ (قمر سیالوی روڈ )پر APPSCAکا مرکزی دفتر قائم کر دیا گیا ہے، جس کا رابطہ نمبر 0533-532351اور موبائل نمبر 0312-6286493 ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ دفتر میں رابطہ آفیسر موجود ہو گا جو کہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گا جبکہ ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے والے تمام تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کیا جائیگا، اور پنجاب بھر میں فروغ تعلیم کیلئے کام کیا جائیگا، چوہدری محمد تسنیم نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور سرکاری محکمہ جات میں روابط کو مضبوط بنایا جائیگا، اور جملہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائینگے۔