مرکزی جماعت اہلسنت ضلع گجرات کا اہم اجلاس

گجرات (جی پی آئی) مرکزی جماعت اہلسنت ضلع گجرات کا اہم اجلاس، مرکز اہلسنت جامعہ جلالیہ حضرت میراں صاحب میں ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ارشد نقشبندی کی صدارت میں ہوا، جس میں سرپرست اعلیٰ علامہ عنصر محمود انجم، ضلعی امیر علامہ عبدالرشید اویسی کی موجودگی میں از سر نو نئی باڈیوں کی تشکیل دی گئی، جس میں قائد اہلسنت کے حکم کے مطابق علماء کو مختلف عہدوں پر فائز کیا گیا۔

جس میں ضلع گجرات میں علامہ محمد آصف صدیقی کو نائب امیر، مفتی یعقوب عالم کو نائب ناظم ، علامہ محمد ریاض کو ناظم تبلیغ اور علامہ عابد جلالی کو ضلع گجرات کا ناظم نشرو اشاعت مقرر کیا گیا ، اور تحصیل گجرات میں علامہ اسرار احمد عباسی کو امیر ، علامہ عبدالکریم کو ناظم اعلیٰ اور صاحبزادہ سید شاہ زیب نوشاہی کو تحصیل گجرات کا ناظم نشرو اشاعت مقرر کیا گیا۔

اور تحصیل کھاریاں میں علامہ اختر حسین کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا اور سٹی گجرات میں علامہ محمد سلیم سیالوی کو امیر ، علامہ صاحبزادہ حسنات جلالی کو ناظم اعلیٰ اور علامہ اسجد محمود قادری کو سٹی گجرات ناظم نشرو اشاعت مقرر کیا گیا، جبکہ اجلاس میں دیگر معتبر علماء بھی شریک تھے۔