پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ابوظہبی میں شروع ہوگا

Pakistan, Sri Lanka

Pakistan, Sri Lanka

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے ابو ظہبی میں شروع ہو رہا ہے، فٹنس مسائل کے سبب فاسٹ بولر عمر گل کی شرکت مشکوک ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے عمدہ پرفارمنس کے دعوے کیے ہیں۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق جیت کے لیے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بیٹسمین فارم میں ہیں۔ سری لنکن کپتان میتھیوز کا کہنا ہے کہ ٹیمیں متوازن ہیں، مقابلہ کانٹے کا ہو گا۔ دونوں ٹیمیں آج ابوظہبی کے میدان میں اتاریں گی۔