ڈنگہ کی خبریں 30/12/2013

ڈنگہ :بھلیسرانوالہ پلی کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں آمنے سامنے ٹکرانے سے چاروں نوجوان شدید زخمی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) بھلیسرانوالہ پلی کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں آمنے سامنے ٹکرانے سے چاروںنوجوان شدید زخمی،معلوم ہوا ہے کہ پھالیہ کے رہائشی ذوالفقار چیمہ اور محمد اشفاق احمد اپنی موٹر سائیکل پر ڈنگہ آرہے تھے کہ ڈنگہ سے چورنڈ جانے والے موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئے جس سے چاروں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
——————–
——————
ڈنگہ :جمہوری حکومتوں کے بلدیاتی انتخابات سے فرار کے رویے کے بعد الیکشن کمیشن بھی حکومت کا ہم نوا بن گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) جمہوری حکومتوں کے بلدیاتی انتخابات سے فرار کے رویے کے بعد الیکشن کمیشن بھی حکومت کا ہم نوا بن گیا،جبکہ سرکاری پرنٹنگ پریس نے بھی مقررہ مدت میں بیلٹ پیپر چھاپنے سے معذرت کرتے ہوئے سندھ کے لیے مزید پندرہ دن جبکہ پنجاب کے لیے مزید22روز کی مہلت مانگ لی،الیکشن کمیشن نے بھی حکومتی سے اتفاق کرتے ہوئے مقررہ مدت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دے دیا،سرکاری پرنٹنگ پریس حکام نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ مقررہ تاریخوں میں بیلٹ پیپروں کی چھپائی ممکن نہیں ہے لہذا انہیںسندھ کے لیے مزید پندرہ روز جبکہ پنجاب کے لیے22روز کاوقت دیا جائے۔
——————–
——————
ڈنگہ :ضلع گجرات کے کل امیدواروں5950 سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد فیس الیکشن آف پاکستان کے اکائونٹ میںجمع کروائی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حالیہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے ضلع گجرات کے کل امیدواروں5950 سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد فیس الیکشن آف پاکستان کے اکائونٹ میںجمع کروائی گئی جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان کی مین برانچ کے عملہ نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کئی کئی گناہ زائد وصول وصول کی۔
——————–
——————
ڈنگہ :چوہدری جعفر اقبال نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی منظوری حاصل کر لی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری جعفر اقبال نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی منظوری حاصل کر لی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع چوہدری جعفر اقبال نے نئے حقائق کو بتایا کہ انجینئرنگ کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گرنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول کو یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کے لیے چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو کہ سروے کر کے مکمل رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوائے گی جس پر پانچ رکنی کمیٹی نے مکمل پیپرمکمل کر کے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کردی ہے،جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رسول کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے منظوری دے دی ہے۔
——————–
——————
ڈنگہ : مخالفین ہماری کامیابی اور اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،چوہدری فیصل گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر4چوہدری فیصل گجر نے کہا ہے کہ مخالفین ہماری کامیابی اور اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور بوکھلاہٹ میں میرے فیکس پھاڑ رہے ہیں جوکہ بھونڈی حرکت ہے ،انہوںنے کہا کہ حلقہ کے عوام نے جو ہمیں محبت اور عزت دی ہے اس کی پاسداری کروں گا اور اپنے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کاموں کا جال بچھا دوں گا،انہوںنے کہا کہ ہم ایسی حرکت پر پر زور مذمت کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے ہم کو ایسی حرکتوں کو روکنے کے لیے جرت دی ہے لیکن ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے اور دن رات حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔
——————–
——————
ڈنگہ :حلقہ کی اکثریتی برادریوں کی حمایت ہی ہماری کارکردگی کی دلیل ہے،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر7چوہدری ساجد محمود نے مہر برادری کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ کی اکثریتی برادریوں کی حمایت ہی ہماری کارکردگی کی دلیل ہے اور حلقہ وارڈ نمبر7کے غیور عوام اور پرخلوص ساتھیوں کی بھر پور پذیرائی نے ہمارے حوصلوں کو بلند کر دیا ہے،انہوںنے کہا ہے کہ انشاء اللہ کامیابی ہو کر وارڈ میں ترقیاتی کام کروائیں گے،ہم نے ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود و بہتری کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ بھی اسی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
——————–
——————
ڈنگہ :یو سی وڑائچانوالہ پر ایک ہی خاندان حکومت کر رہا ہے،جیت کر عوامی خدمت کریں گے،چوہدری ابرار شمشیر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل وڑائچانوالہ چوہدری ابرار شمشیر اور امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113چوہدری شمشیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل وڑائچانوالہ میں شروع دن سے ہی ایک خاندان کی مناپلی ہے ۔ جس کے باعث یہاں ترقیاتی کام نہیں ہو سکے ۔ تعلیم ‘ صحت اور مواصلات کے شعبے میں کسی قسم کا کوئی کام نہیں ہو سکا ۔ ووٹ حاصل کر کے چار سال غائب ہو جاتے ہیں ۔ عوام سارا عرصہ ان کو ترستے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کی خاطر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر یونین کونسل کے ہر گاؤں میں کھیل کا میدان دیں گے ۔ جہاں سکول نہیں وہاں سکول دیں گے اور جہاں سکول ہیں وہاں سٹاف مہیا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اپنے گاؤں شیخو چک میں 4200آبادی ہونے کے باوجود پرائمری سکول تک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلیاں نالیاں بھی بنئیں گے ۔ وڑائچانوالہ کو مثالی یونین کونسل بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایمبولینس ہسپتال کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ایمبولینس ہسپتال کو تمام ضروری آلات سے آراستہ کیا جائے گا جو پوری یونین کونسل میں گشت کرے گا اور افراد کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ یونین کو خوبصورت اور خوشحال بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے تمام افراد نے ہمیں اچھے طریقے سے ویلکم کیا ہے ۔ ہم مزید محنت کر رہے ہیں ۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کلچر کو مثبت انداز سے ختم کریں گے ۔ جب علاقہ کے لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے اور تعلیم عام ہو گی تو بندوق کلچر ختم ہو جائے گا۔ جو لوگ بندوقوں کے سہارے زندہ رہتے ہیں ان کا خاتمہ بھی بندوق سے ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ۔ خواہش ہے کہ ن لیگ کا ٹکٹ ہمیں ملے تا ہم الیکشن ہر حال میں لڑیں گے ۔ ہم نے یونین کونسل وڑائچانوالہ میں ہر وارڈ میں اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کئے ہیں ۔ انشاء اللہ اس دفعہ ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حسن ریاض ‘ چوہدری علی ریاض ‘ میاں الیاس احمد بھی موجود تھے ۔ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
——————–
——————
ڈنگہ : ہماری حمایت میں یونین کونسل امرہ کلاں میں بڑے بڑے حمایتی اکٹھ نے ثابت کردیا ہے کہ حلقہ کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،حاجی جاوید اقبال
ڈنگہ(نامہ نگار)امیدوار چیئر مین یونین کونسل امرہ کلاں چوہدری حاجی جاوید اقبال نے امرہ کلاں میں ایک بہت بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حمایت میں یونین کونسل امرہ کلاں میں بڑے بڑے حمایتی اکٹھ نے ثابت کردیا ہے کہ حلقہ کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،جتنی محبت اور پذیرائی حلقہ کے عوام مجھے دے رہے ہیں وہ میرے اوپر قرض ہے،انشاء اللہ آپ کے تعاون اور دعائوں سے کامیاب ہو کر اس قرض کو اتاروں گا اور حلقہ میں کئی میگا پراجیکٹ پر کام کرائوںگا،انہو ں نے کہا کہ عوام ہی میرا قیمتی سرمایہ ہے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوںاپنے فرائض میں کبھی
بھی کوتاہی نہیں کروں گا۔
۔۔
ڈنگہ :ڈی ایس پی ٹریفک گجرات میاں سہل فاضل کی زیر نگرانی ڈرائیونگ لرننگ لائسنس کارڈ کے لئے مہم شروع کر دی گئی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی ایس پی ٹریفک گجرات میاں سہل فاضل کی زیر نگرانی ڈرائیونگ لرننگ لائسنس کارڈ کے لئے مہم شروع کر دی گئی ہے،ڈنگہ میں مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،ٹریفک پولیس کی زیر نگرانی موبائل وین لرننگ لائسنس جاری کرے گی۔
——————–
——————
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاںمظہر اقبال کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاںمظہر اقبال کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائی،مختلف دیہاتوں میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو مجموعی طر پر38000روپے جرمانہ کیا گیا، امرہ کلاں میں عطائی ڈاکٹر اسرار کو 10000روپے اور غلہ منڈی میں احتشام کو زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر 10000روپے جرمانہ کیا گیا۔
——————–
——————
ڈنگہ :وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بلدیاتی انتخابات کو جنوری کی بجائے مارچ میں کرانے کا اتفاق کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی خواہشات ماند پڑ گئیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بلدیاتی انتخابات کو جنوری کی بجائے مارچ میں کرانے کا اتفاق کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی خواہشات ماند پڑ گئیں یہ خبر سنتے ہیں امیدواروں کے چہرے مرجھا گئے ہیں اور انتخابی مہم معطل ہو کر رہ گئی امیدواروں کے ڈیرے سنسان رونقیں ختم ہو گئیں ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائر منٹ کے بعد حکومت نے دوبارہ پھر اپنی من مانیاں شروع کر دی ہیں اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات منصفانہ ہو ئے تو حکمران جماعت کو اپنی شکست واضح نظر آ تی دکھائی دے رہی ہے جسکی وجہ سے الیکشن کو مسلسل طول دینے کی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہے ۔حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ ،کرپشن اور دیگر معاشرتی جرائم میں مبتلا کر دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے تحاشہ ٹیکسوں کی مد میں انکا خون چوسا جا رہا ہے ۔دوسری جانب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس بات پر متفق نہیں ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں کیونکہ اگر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد موجودہ صورتحال میں کرایا جاتا ہے تو نہ صرف حکمران جماعت کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے بلکہ دوسری جانب ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز بھی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ملنے کی بجائے نچلی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کو جاری ہوں گے جو کہ حقیقی معنوں میں عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوں گے اور یہ ہی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں سے رابطہ رکھیں گے جبکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اسلام آباد اور لاہور تک محدودر ہو جائیں گے اور آنے والے قومی انتخابات میں بھی انکی اصلی حیثیت ختم ہو جائے گی ۔ڈاک سروے کے مطابق بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں مگر موجودہ حکومت انتخابات سے مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے جو کہ حکمران جماعت کیلئے نیک شگون نہ ہے۔
——————–
——————
ڈنگہ :عوامی خدمت کا مشن ورثہ میں ملا ہے ، عوام کے تعاون سے میونسپل کمیٹی ڈنگہ کو مثالی بنائیں گے،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) عوامی خدمت کا مشن ورثہ میں ملا ہے ، عوام کے تعاون سے میونسپل کمیٹی ڈنگہ کو مثالی بنائیں گے ، عوام کی طاقت اور مشاورت او ر اُن کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دینگے ، شرافت کی سیاست کو فروغ دینے اور اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت کا مشن لیکر حصہ لیا ہے ، عوامی خدمت کا مشن ہمیں ورثہ میں ملا ہے ، اِن خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر و چیئرمین چوہدری پرویز گجر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، اُنہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو مخالفین کو ناکوں چنے چبوا دینگے ، ہمارے پورے پینل اور اُن کے ووٹروں اور سپورٹروں نے اپنی بھر پور طریقے سے کمپین شروع کر رکھی ہے ، بلدیاتی الیکشن میں ہمارا پورا پینل واضح اکثریت سے کامیاب ہو گا ، ہمارا مشن اور منشور حلقہ سے محرومیوں اور عوامی مسائل کا خاتمہ ہے ، تعمیر و ترقی اور دیگر منصوبہ جات کے بہتر اقدامات کرینگے بلکہ اُنہیں پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے ، ہم اپنے تمام پینل کیساتھ مخلص اور وفادار ساتھیوں کو اُن کے بہترین کارکردگی ، الیکشن کمپین بہتر طریقہ سے چلانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
——————–
——————
ڈنگہ :موضع چھماں کے ممتاز زمیندار امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری افضال محمود چھماں کی چچی ، چوہدری حاجی خالد ٹوپہ کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)موضع چھماں کے ممتاز زمیندار امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری افضال محمود چھماں کی چچی ، چوہدری حاجی خالد ٹوپہ کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں اُن کی نماز ِ جنازہ اُن کے آبائی گائوں موضع چھماں میں امیر جماعة الدعوة حافظ محمد ریاض لالہ موسیٰ نے پڑھائی ، نمازِ جنازہ میں نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری ظہور احمد ساہی ٹپیالہ ، چوہدری سیف اللہ ساہی ٹپیالہ ، علی بہادر رانجھا کوٹ بخت جمال ، چوہدری مظفر چیئرمین بخت جمال ، چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ ، چوہدری افضل باگڑی کالو ساہی ، محمد صادق بٹ باگڑیانوالہ ، میاں امجد محمود ڈنگہ ، چوہدری جاوید اختر ، چوہدری احمد خاں کمالہ ، چوہدری بابر محمود جوڑا ، چوہدری عمران ساہی ٹپیالہ ، چوہدری افضل طلحہ شیر گڑھ ، ماسٹر وحید گجر چھماں ، قاری عبد الرحمن بیکنانوالہ ، قاری سلیمان لالہ موسیٰ ، قاری عبد المنان ڈنگہ ، قاری اسد عباس ٹپیالہ ، میاں دلاور میانہ چک ، عبدالواحد عبد اللہ سلفی گجرات امیر جلالپور جٹاں ، چوہدری ناصر احمد باگڑیانوالہ ، چوہدری خرم شہزاد شیر گڑھ ، چوہدری وقار احمد ساہی ٹپیالہ ، چوہدری عمران نواز ٹپیالہ ، ماسٹر اشرف چھتیانہ چھماں، چوہدری اعجاز احمد بخت جمال ، چوہدری فضل حسین طلحہ ، چوہدری کشور شہزاد چھماں ، چوہدری غضنفر نمبردار ودھرا ، چوہدری محمد اکرم چک محمود ، چوہدری امتیاز احمد نمبردار ودھرا ، چوہدری نصر فتہ لماں ، سید دلاور حسین شاہ چک حسین ، نذیر احمد بٹ ودھرا ، صوفی ریاض احمد رکھ کولاں ، حافظ منیر امیر ڈنگہ ، ابو عمار گجرات ، بائو اختر جوڑا ، چوہدری جاوید چھماں ، چوہدری پرویز ساہی ٹپیالہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
——————–
——————
ڈنگہ :ڈھلیان چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار کو مستقل تعینات کیا جائے ،شاہ زیب اصغر قریشی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بیوٹی پان شاپ ڈھلیان چوک ڈنگہ کے ایم ڈی شاہ زیب اصغر قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند روز قبل ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر شہباز چیمہ ڈھلیان چوک ڈنگہ میں ٹریفک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے تمام دن رہے جس سے ٹریفک کا نظام بھی بہترہو گیا تھا اور اڈے پر تجاوزات کا خاتمہ بھی ہو گیا تھا،جس کی وجہ سے ٹریفک میںکوئی مشکلات پیش نہیں آئی ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈھلیان چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار کو مستقل تعینات کیا جائے تاکہ اڈے پر ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور تجاوزات کا خاتمہ بھی ہو۔
——————–
——————
ڈاکخانہ سے اسلحہ لائسنس ٹکٹ نایاب،لائسنسوں کی تجدید کرانے والے رل گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈاکخانہ سے اسلحہ لائسنس ٹکٹ نایاب،لائسنسوں کی تجدید کرانے والے رل گئے،اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ کے تمام ڈاکخانوں میں اسلحہ لائسنس کے ٹکٹ نایاب ہو گئے،اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلئے عوام ڈاکخانہ کے چکرلگالگا کر عاجز آگئے،ڈاکخانہجانے والوں کو ایک ہی جواب ملتا ہے کہ گذشتہ سال کے ٹکٹ موجو دہیں لیکن نئے سال کے ٹکٹ موجود نہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان پوسٹ گوجرانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکخانوں میں اسلحہ اور لائسنس تکٹ فی الفور مہیا کئے جائیں۔
——————–
——————
بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے تعینات عملہ کی نا اہلی کی وجہ سے امیدوار ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے تعینات عملہ کی نا اہلی کی وجہ سے امیدوار ذلیل و خوار ہو رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ریٹرنگ افسروںنے جن امیدواروں کو کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے یکم تاریخ دعا گئی تھی یونین کونسلوں میں رابطے کر کے انکو بلایا جا رہا ہے جبکہ امیدواروں کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ روٹین کے کامں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ اور اور ان ٹرینڈ عملہ کی تعیناتی نے حکومت کا کردار مشکوک کر دیا ہے،انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہونے والے غیر فطری حلقہ بندیوں کے عذاب سے امیدوار پہلے ہی پریشانی میں مبتلاتھے اوپر سے ان ٹرینڈ عملہ کی وجہ سے امیدوار نئے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
——————–
——————
وارڈ میں الیکشن لڑنے والے تمام امیدوار میرے لئے قابل احترام ہیں،حاجی محمدریاض انصاری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)شہری جمہوری اتحاد مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کونسلر وارڈنمبر4حاجی محمد ریاض انصاری نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ میں الیکشن لڑنے والے تمام امیدوار میرے لئے قابل احترام ہیں ہر کسی کو الیکشن لڑنے کا حق ہے میری شرافت،دیانت،خدمت عوام کے سامنے ہے اگر مجھے ووٹ کا حقدار سمجھتے ہیں تو ووٹ ضرور دیں میں بلند و بانگ دعوئوں کاقائل نہیں لیکن ایک بات ضرور کروں گا کہ اگر عوام نے مینڈیٹ دیا تو میونسپل کمیٹی کے ایوان میں آپ کے حقوق کی آواز بلند کر کے آپ کے حقوق ضرور حاصل کروں گا۔
——————–
——————
ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ آستانہ عالیہ شکریلہ شریف کی خصوصی کاوشوں سے محلہ صادق آباد میں قتل کیس کی صلح ہو گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ آستانہ عالیہ شکریلہ شریف کی خصوصی کاوشوں سے محلہ صادق آباد میں قتل کیس کی صلح ہو گئی،صلح میں چوہدری محمد اشرف ویرووال،ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد صادق بٹ،حاجی مہدی حسن ویرووال،محمد شہباز بٹ قادری،چوہدری فتح خاں ویروال نے بھی اہم کردار ادا کیا صلح کے اکٹھ میں صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ نے مقتول پارٹی کے محمد رفیق اور ملزم پارٹی کے محمد رشید کو گلے ملوا دیا،اکٹھ میں ملزم کے والد محمد شریف نے معافی مانگی،جبکہ مدعی محمد رفیق نے کہا کہ صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں انکی آمد ہی ہمارے لئے باعث رحمت و برکت ہے پیر صاحب کے صدقے میں اپنی بیٹی کا قتل فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں،اکٹھ سیخطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک پیر سید مبشر حسین شاہ آستانہ عالیہ شکریلہ نے کہا کہ میری درخواست پر محمد رفیق نے اپنی بیٹی کا قتل معاف کر کے جہاں میرا مان بڑھایا ہے وہاں اپنے بھائی کو معاف کر کے اللہ اور اس کے پیارے رسولۖ کی خوشنودی بھی حاصل کر لی ہے،انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کا فروغ،دشمنیوں کو دوستیوں میں تبدیل کرنا آستانہ عالیہ شکریلہ شریف کامشن ہے اور ہم اس عظیم مشن پر ہمیشہ کاربند رہیں گے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چوہدی محمد اشرف ویرووال نے معاف کرنے پر محمد رفیق اور انکے اہل خانہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے دو بھائیوں کی صلح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر پیر سید مبشر حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اکٹھ میں اہل محلہ اور عزیز رشتہ دار بھی موجود تھے۔
——————–
——————
ورڈ نمبر10کے غیور عوام اور پرخلوص ساتھیوں کی بھر پور پذیرائی نے ہمارے حوصلوں کو بلند کر دیا ہے،خالدجاوید مٹھو بٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار جنرل کونسلروارڈ نمبر10میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ خالدجاوید مٹھو بٹ نے اپنے بیان میں ک کہ کہ حلقہ کی اکثریتی برادریوں کی حمایت ہی ہماری کارکردگی کی دلیل ہے اور وارڈ نمبر10کے غیور عوام اور پرخلوص ساتھیوں کی بھر پور پذیرائی نے ہمارے حوصلوں کو بلند کر دیا ہے،انہوںنے کہا ہے کہ انشاء اللہ کامیابی ہو کر وارڈ میں ترقیاتی کام کروائیں گے،ہم نے ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود و بہتری کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ بھی اسی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
——————–
——————
انشاء اللہ آپ کے تعاون اور دعائوں سے کامیاب ہو کر اس قرض کو اتاروں گا ،سیٹھ محمد رفیق
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر9میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ سیٹھ محمد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،جتنی محبت اور پذیرائی حلقہ کے عوام ہمیں دے رہے ہیں وہ میرے اوپر قرض ہے،انشاء اللہ آپ کے تعاون اور دعائوں سے کامیاب ہو کر اس قرض کو اتاروں گا اور حلقہ میں کئی میگا
پراجیکٹ پر کام کرائوںگا،انہو ں نے کہا کہ عوام ہی میرا قیمتی سرمایہ ہے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوںاپنے فرائض میں کبھی بھی کوتاہی نہیں کروں گا۔
۔۔۔