پشاور، پولیس کی مبینہ فائرنگ، نوجوان کی ہلاکت پر شہریوں کا احتجاج، پولیس چوکیاں جلا دیں

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، دو پولیس چوکیاں جلا دیں۔

ریگی میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اہل علاقہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ریگی میں پولیس کی دو چوکیوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی ہوئی۔ چوکیوں کو نذرآتش کئے جانے کے بعد پولیس موقع سے غائب ہو گئی۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔