ایشیاء اور اٹک کے سب سے بڑے گائوں مرزا میں ان دنوں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ
Posted on December 31, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
اٹک : ایشیاء اور اٹک کے سب سے بڑے گائوں مرزا میں ان دنوں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے تفصیلات کے مطابق ایشیاء اور اٹک کے سب سے بڑے گائوں مرزا میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے معمولات زندگی کو تباہ و برباد کر دیا ہے صبح سویرے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملازم پیشہ افراد اور سکول وغیرہ کے طالبعلم اپنی اپنی منزل تک لیٹ پہنچ پاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں میں ڈپریشن اور غصہ کی کیفیت پائی جاتی ہے اسی طرح شام ہونے سے قبل ہی لوڈشیڈنگ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگ رات 10بجے ہی روٹی اور کھانا وغیرہ بناپاتے ہیں۔
آخریہ ہو کیا رہا ہے آیا مرزا کے لوگ ہی قربانی کے بکرے بنیں رہیں گے مرزا وہ گائوں ہے جسکے مکینوں نے اپنی زمینیں آرٹلری سنٹر کیلئے دیں اس کے علاوہ سنجوال فیکٹری اور کامر ہ ایروناٹکیکل کیلئے اپنی زمینیں دینے والے آج خود بھوکے مر رہے ہیں اور کوئی اس چیز کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں اٹک وہ علاقہ ہے جو کہ نواز شریف کا گڑھ مانا جاتا ہے مگر آج اسی علاقہ سے نواز شریف نے آنکھیں پھیر دیں ہیں خدارا اہلیان علاقہ کی نواز حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس علاقے اور اس گائوں کی طرف خصوصی توجہ دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com