اسرائیل نے امن مذاکرات کے تحت 26 فلسطینی قیدی رہا کر دیئے

Israel

Israel

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل نے امن مذاکرات کے تحت 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

امریکی مصالحتی کوششوں اور فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات کے بعد 26 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے،8 قیدیوں کو غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس کی چیک پوائنٹ پر رہا کیا گیا۔

باقی 18 قیدیوں کو راملہ اور مغربی کنارے پر رہا کیا گیا۔ قیدیوں کا فلسطین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انھیں یاسر عرفات کے مزار پر حاضری کے لیے لے جایا گیا۔

قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہفتے کو کیا گیا تھا، اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔