امریکا: تیل بردار ٹرین دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی، شدید آتشزدگی

Train

Train

ڈکوٹا (جیوڈیسک) امریکا میں تیل بردار ٹرین دوسری ٹرین سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں مال گاڑی سویا بین تیل لے جا رہی تھی کہ ایک دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے بعد تیل سے بھرے ٹینکروں میں شدید آگ لگ گئی۔

واقعے میں دس ٹینکر مکمل طور پر جل گئے تاہم انتظامیہ نے موقع پر پہنچتے ہوئے جلنے والے ٹینکرز کو دوسرے حصے سے الگ کر دیا، واقعے میں دونوں ٹرینوں کے انجن بھی تباہ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔