روس میں خودکش دھماکے، امریکا کی اپنے کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے جانے اپنے کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو خدشہ ہے کہ سرمائی اولمپکس کے دوران شدت پسند حملے کر سکتے ہیں اس لیے امریکی کھلاڑیوں کو محتاظ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ ایک عسکریت پسند گروپ نے اولمپکس میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔ روس کی حکومت نے کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے بھر پور سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں اور امریکا بھی اس سلسلے میں روس سے تعاون کر رہا ہے۔