ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے کا پچیس سالہ پرانا نظام بحال کیا جائے۔ محمد جاوید
Posted on December 31, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے کا پچیس سالہ پرانا نظام بحال کیا جائے۔ جو سال میں دو بار سپرے کرے ایک بار سردیوں آنے سے پہلے اور دوسری بار گرمیاں آنے سے پہلے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین غریب اتحاد کونسل ملک محمد جاوید آف کھارا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک دولت سے ترقی نہیں کرتا بلکہ قومیں صرف علم، ہنر اور محنت سے ترقی کرتی ہیں۔ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اچھی پالیسیاں بنانی چاہئے۔
اچھی پالیسیاں اور انصاف کی فراہمی سے ہی ملک و قوم ترقی کر سکتے ہیں۔ جو حکمران عدل و انصاف نہیں کرتے دنیا میں ان کا اقتدار جلد ختم ہو جاتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com