کور آف آرٹلری کو جدید بنایا جائے گا: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کور آف آرٹلری کو جدید بنایا جائے گا۔

کور آف آرٹلری رجمنٹل سنٹر اٹک میں کمانڈنگ افسروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط کردار، بلند حوصلہ اور متاثر کن شخصیت کسی بھی کمانڈ افسر کیلئے ضروری ہے تا کہ وہ اپنے مشن بروقت مکمل کر سکیں۔

جنرل راحیل شریف نے کور آف آرٹلری سنٹر کا دورہ بھی کیا اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ رجمنٹل سنٹر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم گیلانی اور انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ محمد اعجاز چودھری نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔