نیا سال منانا کراچی والوں کے لیے جرم بن گیا

Traffic Jam

Traffic Jam

کراچی (جیوڈیسک) دنیا کے مختلف شہروں میں سال نو کا خوشیوں بھرا استقبال ہوا لیکن پاکستانیوں کے لیے پریشانیوں سے بھرے سال کا آخری روز بھی مشکل رہا۔ پریشانیوں سے بھرے سال کا آخری دن بھی کراچی والوں کیلئے عذاب بن گیا۔

کراچی میں پولیس نے شہریوں سے گھروں کو جانے کا حق بھی چھین لیا۔ کراچی پولیس کی نئی منطق کہ ڈیفنس کلفٹن میں رہنے والے گھروں سے نہ نکلیں۔ اپنی ڈیوٹیوں اور کاروبار سے واپس آنی والے افراد کو ڈیفنس، کلفٹن میں داخلے سے روک دیا گیا۔

کراچی پولیس کے غلط فیصلے کی وجہ سے ہزاروں افراد سڑکوں پر پریشان ہو گئے۔ ڈیفنس، کلفٹن، کورنگی انڈسٹریل ایریا کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ کراچی پولیس نے شہر کے مختلف پٹرول پمپ بھی بند کرا دیے۔

نئے سال کی آمد کا جشن منانے والے چند ہزار افراد کو روکنے میں پولیس ناکام ہو گئی۔ ہلڑ بازی کرنی والوں کو روکنے کے بجائے کراچی پولیس نے کراچی والوں کو سزا دے دی۔ ڈیفنس کی 2مرکزی سڑکیں خیابان اتحاد اور خیابانِ محافظ کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں۔

پولیس نے ڈیفنس، کلفٹن کی تمام فوڈ اسٹریٹس اور کھانے کے ہوٹل بھی بند کرا دیے جبکہ پولیس کی ان کارروائیوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ہونے والے بدترین ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی مارکیٹیں دس بجے بند کرنے کا احکامات جاری کر دیے گئے۔