مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں رشتہ نہ دینے پر مخالفین نے تیز دھار آلے سے خاتون کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مستوئی کی رہائشی نذیراں بی بی سے چند روز پہلے اس کی بیٹی کا رشتہ رشتے دار کریم نے اپنے بیٹے کیلئے مانگا تھا انکار کرنے پر کریم نے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور آج صبح کھیتوں سے گزرتے ہوئے کریم نے اپنے ساتھی اجمل کے ساتھ مل کر نذیراں بی بی پر حملہ کر دیا اور تیز دھار آلے سے اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے۔
نذیراں بی بی کے شوہر کی درخواست کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔