کراچی (جیوڈیسک) نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی اور لاہور میں اسکول بھی کھل گئے ہیں اور بچوں کی سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں۔
دسمبر کے آخری دس دن کی چھٹیوں کے بعد آج سے دونوں شہروں کے اسکولوں میں تعلیمی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
کراچی اور لاہور ان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور اسی لیے کراچی کے اسکولوں میں آج طلبہ کی حاضری کم دیکھنے میں آئی اور جو بچے اسکول پہنچے ہیں انہوں نے سردی سے بچنے کیلیے مکمل انتظام کیا ہوا ہے۔ لاہور میں ابھی تمام اسکول نہیں کھلے ہیں اور کچھ نجی اسکول آج بھی بند ہیں۔