ڈنگہ کی خبریں 31/12/2013

ڈنگہ :سیاست کو جاگیر سمجھنے والے و ووٹوں کی طاقت سے الیکشن کے روز شکست سے دوچار ہونگے،چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمدبٹ) ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود UCوڑائچانوالہ 68 ، وائس چیئرمین چوہدری عارف مہر بھلیسرانوالہ ووٹوں کی طاقت سے مخالفین کو شکست دینگے ، سیاست کو جاگیر سمجھنے والوں کو ووٹو کی طاقت سے الیکشن کے روز عوام اُن کو شکست دینگے ، سیاست کو جاگیر سمجھنے والوں کو ووٹوں کی طاقت سے الیکشن کے روز شکست سے دوچار ہونگے ، سیاست کسی کی وراثت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اِس پر جاگیردارانہ نظام مسلط کر سکتا ہے ، سیاست عوامی خدمت کا نام ہے اس میدان میں جس نے عوام کی خدمت کی اس نے فتح حاصل کی ، خدمت نہ کرنے والے کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتے ، جھوٹے دعوئوں اور وعدوں پر عوام کو دھوکہ دہی کھیل کھلانے والوں کو ہمیشہ شرمندگی حاصل ہوئی ، لیکن اس کے برعکس چوہدری ماجد محمود نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور ہم پُر امید ہیں کہ الیکشن کے روز عوام ہمیں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول2014ء AEOڈنگہ کی سرکردگی میاں جاوید اقبال کی زیر نگرانی مرکزڈنگہ میں علمی ادبی مقابلوں کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول2014ء AEOڈنگہ کی سرکردگی میاں جاوید اقبال کی زیر نگرانی مرکزڈنگہ میں علمی ادبی مقابلوں کا انعقاد میاں جاویداقبال کی زیر نگرانی اور ممتاز ماہرین تعلیم محمد حیات جاوید،محمد رفیع شاد اور ثناء محمد کی منصفی میں پی ایس جامعہ اسلامیہ سکول محلہ پسوالاںمیں حسن قرآت و نعت تقریر اردو انگریزی،مضمون نویسی اردو انگلش ڈرائنگ کوئز کے مقابلے منعقد ہوئی،مقابلہ حسن قرآت میں گورنمنٹ سکول باگڑیانوالہ کے رحمت اللہ ولد مرزا جان نے پہلی ،ای ایس ڈنگہ مین کے محمد حماد ولد لیاقت علی نے دوسری ،فاطمہ جناح سکول کے حافظ علی حسن ولد صفدر حسین نے شہری پوزیشن حاصل کی نعت خوانی کے مقابلوں میں باگڑیانوالہ سکول کے علی حسن ولد محمد عنایت نے پہلی،ای ایس ڈنگہ مین کے محمد بلال ولد اسلام نے دوسری،ای ایس چک جانی کے حسنین ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تقریر اردو میں فاطمہ جناح سکول کے عبدالجبار ولدمختیار احمد نے پہلی ای ایس چک جانی کے تیمور حسین نے دوسری،پی ایس پوڑانوالہ کے علی رضا ولد شمریز نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اردو مضمون نویسی میں فاطمہ جناح کے حمزہ عمران ولد عمران نے پہلی ،پی ایس ڈنگہ جامع کے زین مصطفی نے دوسری،ہائی سکول ڈنگہ کے زین العابدین مطہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی انگلش مضمون نویسی میں ای ایس چک جانی کے محمد سمیع رسول نے پہلی،ہائی سکول ڈنگہ کے عمر عبداللہ نے دوسری ،جامعہ ڈنگہ کے ارتضی سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی،نگلش تقریر میں ای ایس ڈنگہ مین کے اسامہ بشیر نے پہلی جامعہ پی ایس ڈنگہ کے عدیل یوسف ولد محمد یحییٰ نے دوسری اور فاطمہ جناح سکول کے ذکاء اللہ ولد بنارس علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ملی نغمہ میں ای ایس ڈنگہ مین کے شاہ زیب ولد نعیم عابد نے پہلی ای ایس چک جانی کے حسین علی ولد محمد اقبال نے دوسری،پی ایس باگڑیانوالہ کے سمیر احمد نصیرنے تیسری پوزیشن حاصل کی،ڈرائنگ میں پی ایس جامعہ کے ابوہریرہ ولد شاہد سلطان نے پہلی پی ایس باگڑیانوالہ کے گل شیراز ولد زاہد خان نے دوسری،ای ایس ڈنگہ مین کے محمد سلیم ولد نذیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،کوئز پروگرام میں جامعہ پی ایس ڈنگہ کے شیراز علی شبیرنے پہلی پی ایس ریلوے نمبر1کے محمد نوید ولد حافظ احسان اللہ نے دوسری اور فاطمہ جناح ڈنگہ کے محسن ولد محمد حسیننے تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنا اور اپنے ادارے اور مرکز کا نام روشن کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام کی بے لوث خدمت ہی میرا مشن ہے،چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) تریڑوانوالہ کے ممتاز میندار یونین کونسل کولیاں شاہ حسین امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی میرا مشن ہے ، عوامی محبت کے باعث الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، منتخب ہو کر اپنے حلقہ اور ینوین کونسل کولیاں شاہ حسین کی محرومیوں کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے ، عوامی خدمت کے جذبے اور اہلیانِ حلقہ کو تھانہ ، کچہری کی سیاست سے نجات دلانے کا عزم لے کر سیاسی میدان میں اُتریں ہیں ، پنچائت سسٹم رائج کر کے غریب عوام کو تھانہ کچہری کلچر سے جان چھڑائیں گے اور حلقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ، ماضی میں اِس حلقہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا جس سے یونین کونسل کولیاں شاہ حسین مسائلستان بن چکا ہے ، منتخب ہو کر اِن تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ماضی بے داغ ہے اور ہم نے ہمیشہ حق و صداقت کا پرچم بلند کیا ہے،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) وارڈ نمبر 7 میونسپل کمیٹی ڈنگہ امیدوار برائے جنرل کونسلر و چیئرمین چوہدری پرویز گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماضی بے داغ ہے اور ہم نے ہمیشہ حق و صداقت کا پرچم بلند کیا ہے اور حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اور اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔موجودہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ کی عوام کی کامیابی ثابت ہو گی اور ہم عوامی خواہشات کو عملی طور پر تکمیل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 7 میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کریہ مشن خالصتاً عوام کی خدمت کے لیے جاری رہے گا ، میری زندگی کا مقصد حقیقی معنوں میں مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا ہے ، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے کر اقتدار حاصل کرنا میرا مقصد نہیں بلکہ علاقہ کی عوام کی خدمت کرنا ہے ، وارڈ 7 کے غیور عوام جس نے مجھے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا اُ ن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ، اپنے اور اپنے پینل کی کامیابی کے لیے ایک ایک دروازہ پر جائونگا ، انشاء اللہ ہمارا پینل کامیابی سے ہمکنار ہو کر علاقہ کے بنیادی مسائل کے لیے بہتر اقدامات کریگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ضلع گجرات 6میونسپل کمیٹیوں سے739امیدواروںنے کاغذات جمع کرائے
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)ضلع گجرات 6میونسپل کمیٹیوں سے739امیدواروںنے کاغذات جمع کرائے تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کی12وارڈوں میں104امیدوار سامنے آئے،جلالپورجٹاں کی24وارڈ سے166،لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی کے24وارڈوں میں سے190میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر کی12وارڈز سے104،میونسپل کمیٹی کنجاہ کی گیارہ وارد ز سے98،میونسپل کمیٹی کھاریاں کی11وارڈ ز سے77امیدوار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق کونسلر اور عوامی خدمت گار محمد عنایت جٹ آف35چک نے یونین کونسل امرہ کلاں سے جنرل کونسلر کے الیکشن لڑنے کے لیے درخواست دے دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سابق کونسلر اور عوامی خدمت گار محمد عنایت جٹ آف35چک نے یونین کونسل امرہ کلاں سے جنرل کونسلر کے الیکشن لڑنے کے لیے درخواست دے دی ہے،اس موقع پر نئے حقائق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کامیاب ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ کی خوشحالی امن محبت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے مسائل کا حل ترجیحی ہے،یونین کونسل امرہ کلاں کے عوام سے نسل در نسل وفا کا رشتیہ ہے جسے ہر حال میں نبھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(الیاس گوندل)بھلیسرانوالہ پلی کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں آمنے سامنے ٹکرانے سے چاروںنوجوان شدید زخمی،معلوم ہوا ہے کہ پھالیہ کے رہائشی ذوالفقار چیمہ اور محمد اشفاق احمد اپنی موٹر سائیکل پر ڈنگہ آرہے تھے کہ ڈنگہ سے چورنڈ جانے والے موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئے جس سے چاروں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وفاقی حکومت کی طرف سے شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بم نہ گرائے جانے کا امکان ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی حکومت کی طرف سے شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بم نہ گرائے جانے کا امکان ہے،حکومت سبسڈی دے گی،حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،زرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث یکم جنوری2014ء سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے اڑھائی روپے فی لیٹر اضافہ بنتا ہے جس کے لیے سمری تیار کے آخری مراخل میں ہے تاہم شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کی حکمت عملی پر غور ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزیراعظم نواز شریف کی یوتھ بزنس لون سکیم کی شرائط میں نرمی کے اعلان پر نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)وزیراعظم نواز شریف کی یوتھ بزنس لون سکیم کی شرائط میں نرمی کے اعلان پر نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،نوجوانوں نے تجویز دی کہ جو لوگ ہنر مند ہیں انہیں ترجیح دی جائے اور انہی بغیر ضمانت قرض دیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی،تعلیمی ادارے کھل گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ،حکومتی اعلان کے مطابق تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری سے کھل گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں مہنگائی کنٹرول کرنے والے ڈی سی اوز کیلئے انعامی سکیم کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں مہنگائی کنٹرول کرنے والے ڈی سی اوز کیلئے انعامی سکیم کا اعلان کر دیا انہیں10 جنوری کو انعامات سے نوازا جائے گا جس میں ان کو اضافی مراعات،کیش پرائز اور تعریفی اسناد دی جائیں گیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وارڈ نمبر 5 سمیت میونسپل کمیٹی ڈنگہ سے ہمارا پینل بھاری مینڈیٹ کیساتھ کامیاب ہو گا،حاجی شاہدمحمود بٹ ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ایم ڈی حاجی ٹریولز امیدوار برائے جنرل کونسلر و وائس چیئرمین وارڈ نمبر 5 میونسپل کمیٹی ڈنگہ شاہد محمود بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، وارڈ نمبر 5 سمیت میونسپل کمیٹی ڈنگہ سے ہمارا پینل بھاری مینڈیٹ کیساتھ کامیاب ہو گا ، ہم عوامی خدمت کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ، انشاء اللہ کامیاب ہو کر تعمیر و ترقی صحت و تعلیم میں موثر اقدامات کرینگے ، غریب عوام کو اُن کے حق اُن کی دہلیز پر مہیا ہوں گے اور وارڈ نمبر 5 سمیت میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے مسائل کے فوری حل میں ہر ممکن اقدام کر کے ڈنگہ شہر کو پہلے سے بہتر اور ماڈل بنائیں گے، حلقہ کی غیور عوام شہر کو خوبصورت بنانے میں ہمارا بڑھ چڑھ کر ساتھ دے رہی ہے ، ڈنگہ محلہ ریلوے اسٹیشن کی سادات برادران کی حمایت پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے حلقہ کی غیور عوام کے لیے نمائندہ چُنا ، انشاء اللہ دوستوں ، بھائیوں ، بزرگوں اور ساتھیوں کی مدد سے ریکارڈ لیڈ سے کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل باگڑیانوالہ سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری سیف اللہ ساہی اور ہمارا پورا پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گا ،چوہدری افضال محمود چھماں
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) یونین کونسل باگڑیانوالہ امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری افضال محمود چھماں نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل باگڑیانوالہ سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری سیف اللہ ساہی اور ہمارا پورا پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گا ، ہم علاقہ میں عوام کی خدمت میں ہر حال کام کرتے رہے ہیں ،ہمارا عوام کے ساتھ گہرا اور پرانا تعلق ہے ، عوامی امیدوار ہی عوام کے دُکھ درد کو سمجھتا ہے ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے اپنے دروازی کھلے رکھے ہیں ، ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کریہ مشن خالصتاً عوام کی خدمت کے لیے جاری رہے گا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ یو سی باگڑیانوالہ سے کامیاب ہو کر عوام کے مسائل اور علاقہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، حلقہ کی غیور عوام کی جوق در جوق ہمارے پینل کو بھر پور کامیاب کرے گی ، ہمارا ماضی گواہ ہے حالات جیسے بھی ہوں ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دِیا ، ہماری منزل اقتدار یا کرسی نہیں علاقہ اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان میں ٹریفک قوانین سے عدم واقفیت ہونے کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 80 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے ،چوہدریاظہر حسین آف موجیانوالہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) پاکستان میں ٹریفک قوانین سے عدم واقفیت ہونے کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 80 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے ۔ ڈرائیونگ اور ٹریفک کنٹرول سے متعلق علم کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انسانی جانوں کا تحفظ اسی طرح ممکن بنایا جاسکتا ہے جب ٹریفک سیفٹی سے متعلق مکمل معلومات ڈرائیور اور چیکنگ اتھارٹی کے پاس ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ٹریفک ا مور کے ماہر چوہدری اظہر حسین آف موجیانوالہ نے میڈیا کوبریفنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کا تحفظ بہت ضروری ہے ۔ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ملک میں لائسنس جاری کرنے والی اتھارٹی بھی ان حادثات کی وجوہات کے بارے میں اتنی معلومات نہیں رکھتی جس کی وجہ سے ٹریفک حادثا ت میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ناقص کارکردگی کا ثبوت میری معلوماتی ویب سائٹ www.paksafedrive.org پر بھی موجود ہے ۔ اس ویب سائٹ کا مطالعہ کرکے ہم بہت سی چھپی چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور محفوظ ڈرائیونگ کا رجحان پیدا کرکے پاکستان میں حادثات کے دوران ضائع ہونے والی جانوں کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔