کورے اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Corey Anderson

Corey Anderson

کوئینز ٹائون (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کورے اینڈرسن نے صرف 36 گیندوں پر سنچری بنا کر شاہد آفریدی کا 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

کیوی بلے باز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت صرف اکیس اوورز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا۔

کورے اینڈرسن نے دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جبکہ بارہ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ون ڈے کے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔