کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کیلئے بکتر بند، بلٹ پروف جیکٹس، موبائل جیمر اور لوکیٹرز سمیت دیگر آلات ضروری ہیں، وفاقی حکومت پونے چار ارب روپے کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں حکومت سندھ نے وفاق سے پونے 4 ارب سے زائد کی لاجسٹک سپورٹ مانگ لی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کیلئے بکتربند، بلٹ پروف جیکٹس، موبائل جیمر، لوکیٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے، نائٹ ویژن گوگلز سمیت دیگرآلات ضروری ہیں۔