شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں بلا تفریق فراہمی و نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on January 1, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام سے کہا ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں بلا تفریق پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے اقدامات کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مسائل اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دور کے موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے۔
اس حوالے سے اداروں کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ پینے کے پانی کی ترسیلی نظام کو درست بنایا جائے فراہمی آب کے تعطل سمیت دیگر شکایات کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو طلب کر کے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں درپیش سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوام مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل سے چھٹکار دلایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com