ابوظبی ٹیسٹ: یونس خان، مصباح الحق کی نصف سنچریاں، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

Younis Khan, Misbah-ul-Haq

Younis Khan, Misbah-ul-Haq

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز مصباح الحق اور یونس خان کی شاندار شراکت کی وجہ سے قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔

دونوں مڈل آرڈر بلے بازوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ یونس خان 80 اور مصباح الحق 68 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

آج ابتدائی سیشن میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگ کا آغاز کیا تو محمد حفیظ 11 اور احمد شہزاد 38 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے اس کے بعد مڈل آرڈر بلے بازوں مصباح الحق اور یونس خان نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

میچ کے 69 ویں اوور میں پاکستانی ٹیم نے 20 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 224 رنز بنائے ہیں۔